اعمالِ ناد علی

ناد علی ایک ایسی دعا ہے جو صدیوں سے عاملین کے معمولات میں شامل ہے۔ یہ دعا امام الاولیاء حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منسوب ہے۔ اور اس کے فوائد احاطہ تحریر سے باہر ہیں۔ آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں۔  اس میں ہماری شامتِ اعمال سے ایسی ایسی خرابیوں نے جنم لے لیا ہے جن کا علاج کسی بڑے سے بڑے عامل اور حکیم کے پاس ہونا بھی ممکن نہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم آسانیوں کے قائل ہو گئے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ درپیش مسئلے کا حل منٹوں  سیکنڈوں میں سامنے آجائے اور پلے سے کچھ خرچ بھی نہ ہو۔ یہ نیت کرنے کے بعد ہم از خود ایسے جعلی عاملوں کا رخ کرتے ہیں۔ جن کے یہاں پہلے سے شیاطین نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ آج اگر ہم اپنے عقائد کی اصلاح کر لیں اور اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے اسلاف کے بتائے ہوئے راستے پر چل پڑیں تو یقین کریں ہمارے مسائل پیدا ہونے سے پہلے ہی دم توڑ دیں۔ قرآن حکیم ، مسنون دعاؤں اور  ناد علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے اسلاف معمولات میں وہ قوتِ روحانی نہاں ہے جس کے بارے میں ہم مسلمان تو ملسمان غیر مسلم بھی انگشت بدنداں ہیں۔ عیسائی راہبات میں سورۃ یٰس اور سورۃ مزمل کی عامل ایسی چند خواتین کے بارے میں تو میں خود اخبارات میں پڑھ چکا ہوں۔جو ان قرآنی سورتوں سے لوگوں کا شافی علاج کرتی ہیں۔ اب اگر غیر مسلم آج ہمارے قرآن پاک کی آیات سے فوائد حاصل کررہے ہیں تو ہم کیوں نہیں ایسا کر پا رہے۔ تو آئیے اپنی اصل کی طرف لوٹ چلتے ہیں۔ ناد علی ہماری اصل ، ہماری ابتداء ، ہماری بنیادوں میں سے ہے۔ اسے اپنائیے۔ اس پر مداومت اختیار کیجیئے اور پھر دیکھیئے کہ اس کے طفیل ہمارا اللہ ہمارا دامن مال و زر ، اولاد ، خوشحالی ، سکون اور فتوحات سے کیسے پر کر دیتا ہے۔ ناد علی جیسی پاک دعا کے اعمال آگے لکھے جائیں گے ۔

یہ جاننا اشد ضروری ہے کہ کچھ اسماء ، آیات، دعائیں یکسر اپنے اندر جلالی کیفیات رکھتی ہیں جن کی مداومت کے لئے یا تو ان اسماء و آیات و دعاؤں کو کسی خاص اجازت کے بعد زکات دیگر عمل کی قوت کو اپنے ہاتھ میں لیا جاتا ہے تا کہ اسماء و آیات میں موجود مخلوقات صاحبِ ورد سے مانوس ہو جائیں۔ یا پھر کسی سے اجازت لیکر ایسے اوراد پڑھے جائیں۔

کسی بھی ورد کو پڑھنے سے قبل خود کا احتساب بھی ضروری ہے۔ یہ جان لیں کہ کیا آپ نمازوں کے پابند ہیں؟
کیا وظیفہ کے لئے جو کمرہ مکتص ہے وہ پاک ہے؟
کہیں آپ بد گوئی تو نہیں کرتے؟
کہیں آپ بد اخلاق تو نہیں؟

یا

کہیں آپ کسی جادو، نظر بد، جناتی اثرات کے زیرِ اثر تو نہیں؟

ایک بیمار اپنا علاج خود نہیں کر سکتا، اس کو کسی ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

لہٰذا یہ ثابت ہوا کہ کسی اہلِ علم سے رابطہ کر کے اپنے مسائل بیان کرنے کے بعد، مکمل تشخیص ہونی چاہیئے اس کے بعد جو وہ بتائے اس پر عمل کرنا چاہئے۔

جبکہ

نادِ علی کی زکاتِ کبیر و زکاتِ صغیر کے لئے کتب میں طریقے بتا دئے گئے ہیں تب بھی کسی بھی اسم و آیات کی زکات سے قبل صاحبِ علم سے زکات دینے کی اجازت لینا لازمی ہے۔ یہ اجازتیں لوگ ہم سے ہدیہ دیکر بھی لیتے ہیں اور جو زکات نہیں دینا چاہتے وہ محض اجازت لیکر کر علاج کر سکتے ہیں۔

اب آگئے چند اعمال دعائے نادِ علی کے تحریر کئے جاتے ہیں ۔

زوجین کی ناراضگی
اکثر میاں بیوی میں اکثر ناچاقی رہتی ہے۔ کبھی حالات اور کبھی کم آمدنی کی بنا پر۔ اس دور میں جب مہنگائی نے کم توڑ دی ہو اور ایک تنہا فرد پر ہورے گھر کا ذمہ ہو تو انسان کبھی کبھی سب کے حقوق نہیں بھی نبھا سکتا ہے۔ اس بات کو گھر والوں اور در حقیقت گھر کی خواتین کو سمجھنا چاہیئے۔ ہمیشہ ہی کوئی وار جادو کا نہیں ہوتا کبھی کبھی ہماری اپنی ہی غلطیاں گھر کا ماحول خراب کر دیتی ہیں۔ تاہم اگر ایسے کسی گھر میں میاں بیوی کا آئے دن جھگڑا رہتا ہو تو اس کی درستی کے لیئے سورۃ حجرات آیت ۱۳، سورۃ ابراہیم آیت ۲۵، اور ناد علیؓ پانی ، دودھ یا کھانے کی کسی چیز پر پڑھ کر میاں بیوی کو کھلائیں تو ان میں موافقت ہو جائے گی۔ جھگڑا ختم ہو جائے گا۔

کثرت حیض
اگر ایام ماہواری کی زیادتی ہو یعنی حیض زیادہ دنوں تک جارہ رہے یا معمول سے زیادہ خون کا اخراج اور تکلیف ہو تو اس صورت میں ناد علیؓ اور سورۃ ہود کی آیت چوالیس کو لکھ کر اس طرح گلے میں ڈالیں کہ تعویز سینے پر رہے۔ اسی کا پانی دم کر کے بھی پلائیں۔

دودھ کی کمی
کچھ خواتین ماں کا دودھ کم ہونے کی شکایت کرتی ہیں۔ ان بہنوں کے لیئے ایسا کی جائے کہ ناد علیؓ سات بار اور سورۃ بقرہ کی آیت ۲۳۳ ، سورۃ القلم کی آیت ۵۱۔۵۲ ، سورۃ النحل کی آیت ۶۶ ایک بار پڑھ کر نمک پر دم کر کے دیں۔ عارت کھانے میں یہی نمک کچھ روز استعامل کرے۔ انشاء اللہ دودھ بڑھ جائے گا۔

قوت باہ کھولنا
بعض اوقات سحر سے آدمی کی جنسی قوت باندھ دی جاتی ہے۔ اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ مجامعت پر قادر نہیں رہتا۔ بندش کھولنے کے لیئے کسی پاک صاف برتن میں پوری سورۃ بینہ اور ناد علیؓ با وضو ہو کر لکھیں اور پانی سے دھو کر مرد کو پلائیں۔ تین دن ایسا ہی کیا جائے انشاء اللہ تعالیٰ بندش ختم ہو جائے گی۔

الفت زوجین
کچھ عرصہ قبل برطانیہ سے ایک بہن نے گزارش کی تھی کہ ان کے گھر جھگڑے رہتے ہیں اور بات طلاق تک آگئی ہے۔ ہر چند کہ اب زمانہ ایسا ہے کہ طلاق کو معمولی سمجھا جاتا ہے، اور آج کل ایسا فیصلہ کرنے میں دیر نہیں لگائی جاتی لیکن پھر بھی یہ فیصلے کرنے سے قبل ایک بار ان بچوں کا مستقبل بھی سوچنا چاہیئے جو آپ سے منسلک ہیں۔  ہو سکتا ہے طلاق کے بعد آپ دونوں کہیں اور شادی کر لیں لیکن وہ بچے اس کے بعد ساری زندگی اپنی آنکھوں میں ہزاروں سوال لیئے بھٹکتے پھرتے ہیں جنکا جواب کسی کے پاس نہیں ہوتا۔ ایسے ہی کسی گھر کو اجڑنے سے بچانے کے لیئے، ایسی ہی کسی بہن اور کسی بھائی کی اولاد کے اچھے مستقبل کی خاطر یہ ایک عمل تحریر کر رہا ہوں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ سب کے گھر بنائے رکھے ۔ آمین۔
اگر میاں بیوی میں ناراضگی ہو تو مندرجہ ذیل نقش کے ارد گرد نادعلیؓ لکھ کر طرفین میں سے جس کو ضرورت ہو اپنے دائیں بازو پر باندھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ میاں بیوی کا جھگڑا ختم ہوگا اور صلح ہو جائے گی۔ نقش اسطرح لکھا جائے گا۔

ناراض خاوند کو منانے کے لیئے
اگر کسی سبب خاوند ناراض ہو جائے اور بیوی کی جانب توجہ نہ دے تو بیوی گیارہ عدد مرچوں پر باوضو ہر کر گیارہ بار درود شریف ، گیارہ تسبیح اسمائے الٰہی ، یالطیف یا ودود ایک ہزار بار ناد علیؓ اور آخر پر دوبارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر مرچوں پر دم کرے۔ پڑھنے کے دوران خاوند کے مہربان ہونے کا خیال کرے اور پھر وہ مرچیں تیز آگ میں پھنک دے۔ اسی طرح چالیس دن مسلسل کرے۔ اگر ناغہ ہو جائے تو ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لے۔ انشاء اللہ خاوند مہربان ہو گا۔

جائز محبت اور نکاح
زوجین کی محبت کے لیئےدو ایسے تعویذ لکھے جائیں۔ دونوں پر ناد علی ستر ستر مرتبہ اور سورۃ طہٰ آیت ۳۹۔۴۰ ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر دم کریں ، اب ایک تعویذ زوجین میں سے جو طالب ہو وہ اپنے پاس رکھے (مرد ہو یا عورت) اور دوسرا نقش انار کے درخت پر بندھوائیں تاکہ ہوا سے حرکت کرتا رہے۔ نقش یہ ہے۔

عمل حب خاص
میاں بیوی میں سے جس کی زیادتی ہو اس کا نام لکھ کر اس کے اعداد ابد قمری کے حساب سے معلوم کریں ، عدد کے برابر تعداد میں ناد علی اور اسم الٰہی یا جامع کا ورد فریق ثانی کرے ۔ یا کوئی دوسرا شخص اس طریقہ کے مطابق ورد کر کے پانی یا شیرینی پر دم کر کے طرفین کو پلائے یا کھلائے۔

گھریلو جھگڑے
کچھ گھروں میں آئے دن جھگڑے رہتے ہیں۔ جیسے ماں باپ، بھائی بہن اور دیگر میں اکثر ناچاقیاں رہا کرتی ہیں۔ اس صورت میں ناد علی اور سورۃ انفال آیت ۶۳ کو کھانے پینے کی اشیاء پر دم کر کے بکثرت کھلائیں پلائیں۔ انشاء اللہ گھر کے افراد یا میاں بیوی میں نفرت ختم ہو جائے گی۔

اولاد کا حصول
بعض اوقات بوجہ بندش و سحر خاوند بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہیں ہوتا اور اس طرح جوڑا بے اولاد رہتا ہے۔ ایسی صورت میں دو انڈے ابال کر چھلکا دور کریں ۔ پہلے  انڈے ہر سورۃ الذاریات کی آیت نمبر ۴۷ اور دعا ناد علی لکھیں۔  دوسرے انڈے پر آیت ۴۸ لکھیں۔ اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھیں اور درمیان میں تین بار آیت پڑھ کر دونوں انڈوں پر دم کریں۔ اس کے بعد پہلا انڈا مرد کو کھانے کے لیئے دیں اور دوسرا انڈا عورت کو کھلائیں ۔ یہ عمل مسلسل چالیس دن جاری رکھیں۔ اس دوران زوجین وظیفہ زوجیت بھی ادا کریں۔ انشاء اللہ حصول اولاد میں کامیاب ہو جائیں گے۔

حب احمر
اگر میاں بیوی میں سے کوئی ایک فریق ناراض ہو اور متوجہ نہ ہوتا ہو تو مندرجہ ذیل نقش لکھ کر اس پر سات سو ستر بار ناد علی پڑھ کر دم کریں۔ اور کسی بلند مقام درخت وغیرہ پر لٹکا دیں۔ بہت جلد مطلوب غلبہ محبت میں گرفتار ہو گا۔

روٹھی بیوی کو بلانا
زوجین کے معاملات میں یہ بھی دیکھا کہ اکثر بیوی لڑ کر میکے چلی جاتی ہے۔ تو ایسی صورت میں ذیل کا نقش کاغذ پر لکھو ۔ اس پر ستر مرتبہ ناد علی پڑھ کر دم کرو ۔ اور نیچے طالب اور مطلوب کے نام مع والدہ لکھو۔ اور رات کو سوتے وقت نقش کو اپنے تکیئے کے نیچے رکھ کر سو جاؤ۔ تکیئے پر سر کا بوجھ آئے گا تو بیوی کو بیقراری ہو گی۔ اور اسے خاوند کی شکل نظر آئے گی۔ بہتر ہے کہ نقوش لکھنے کے تمام آداب کا خاص خیال رکھا کریں نہایت مؤثر نقش ہے صرف اپنی بیوی کے لیئے استعمال کیا جائے۔

آوارہ خاوند
اگر کسی بیوی کا شوہر آوارہ مزاج ہو ، گھر سے باہر مصروفیات رکھے اور گھر کا رخ نہ کرے تو ناد علی اور سورۃ بقرۃ آیت ۱۶۵ لکھ کر عورت اپنی چوٹی میں باندھ لے۔ اور یہی آیت کسی میٹھی چیز پر دم کر کے خواند کو کھلائے تو شوہر راہ راست پر آجائے گا۔

حصار ناد علی
اگر گھر میں کوئی غیر انسانی مخلوق آکر ڈراتی ہو، یا کوئی بد اعمال کے ذریعے پریشان کرتا ہو۔ تو ناد علی کو رات سونے سے پہلے پانچ مرتبہ اپنے بستر پر بیٹھ کر پڑھیں اور اپنے ہاتھوں پر دم کر کے تین مرتبہ تالی بجائیں۔ اور آخر میں اپنے پورے گھر کا تصور باندھ کر پھونک ماریں۔ تو پورے گھر کا حصار ہوگا اور کوئی بھی غیر انسانی مخلوق اندر نہیں آسکے گی۔ اس ہی طرح اپنی مخصوص پڑھائی سے پہلے ناد علی پانچ مرتبہ چھڑی پر دم کر کے اپنے گرد دائرہ لگا لیں اور اب اس کے اندر بیٹھ کر پڑھائی کریں تو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہیں گے۔

قرض اتارنا
اھر کوئی فرد قرض دینے میں پھنس گیا ہو اور اس کا کوئی وسیلہ نہ بنتا ہو عزیز رشتہ دار سب منہ موڑ چکے ہوں۔ تو ناد علی کو روزانہ کسی صاحب کرامت بزرگ کے مزار پر جا کر قبلہ رخ ہو کر اپنے مقصد کا مکمل تصور باندھ کر پڑھے۔ اللہ کے حکم سے غیب سے قرض کی ادائیگی کا کوئی وسیلہ بن جائے گا۔

فقر و فاقہ
کوئی بھی تنگ دست انسان یا غریب فرد ناد علی کو اپنے مقصد کے لحاظ سے نہایت عاجزی کے ساتھ نماز فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان ہر روز اکتالیس مرتبہ پڑھنے کا معمول بنا لے اللہ کے حکم سے چند ہی دنوں میں غیب سے رزق کے وسائل بنیں گے۔

حب شجری
یہ ایک ایسا عمل ہے جس سے محبوب کے دل میں اپنی محبت قائم کی جا سکتی ہے۔ اگر میاں بیوی کے دل میں بھی پیار محبت نہ ہو اور ایک دوسرے سے شدید نفرت کرتے ہوں۔ تو سیب کے درخت کی جڑ کی مٹی ایک کلو لا کر اس کو جہاں یہ عمل کرنا ہے وہاں رکھا جائے اور اپنے مقصد کا مکمل تصور باندھ کر تھوڑی سی مٹی پر ناد علی کو اکتالیس مرتبہ پڑھ کر دم کیا جائے۔ مٹی اتنی ضرور ہونی چاہیئے جس سے سات دن اس عمل کو مر کے مٹی ختم ہو جائے۔ روزانہ بعد نماز عشاء اس عمل کی ابتداء کی جائے۔ اور ۴۱ مرتبہ پڑھ کر اس مٹی کو کسی کپڑے میں محفوظ کر لیا جائے۔ آٹھویں دن جہاں سے مٹی لی تھی وہاں سے تھوڑی جگہ کھود کر اس مٹی کو وہاں دفن کر دیں۔ اس تمام عمل میں اپنے مقصد کا مکمل تصور باندھا جائے۔ اس طرح سو فیصدی کامیابی ہو گی۔

نکاح کے لیئے
اگر کسی جوان لڑکی کے لیئے پیغامِ نکاح نہ آرہا ہو یا بات چل کر ختم ہو جاتی ہو تو اس نقش کو باوضع لکھ کر اس پر ایک سو دس (۱۱۰) مرتبہ دعا ناد علی پڑھ کر دم کریں ۔ پھر گھر میں کسی ایسی جگہ پر کم از کم پانچ کلو وزنی پتھر کے نیچے دبائیں جہاں سورج اور چاند کی روشنی نہ جاتی ہو۔ لڑکی کے رشتے آنے لگیں گے۔ اور جلد شادی ہو جائے گی۔

بانجھ پن کا مجرب نقش
یہ میرا معمول و مجرب نقش ہے۔ جب عورت ایام حیض سے فارغ ہو تو اس شام کو نقش پر ناد علی سات سو سات مرتبہ دم کر کے چھ گھونٹ پانی میں حل کرے۔ رات سونے سے قبل تین گھونٹ مرد پیئے اور تین گھونٹ بیوی پیئے۔ رات کو حقوق زوجیت ادا کریں۔ اس ہی طرح ایسا ہی ایک تعویذ دوسرے دن اور تیسرے دن بھی استعمال کیا جائے انشاء اللہ استقرار حمل ہو گا۔

مشکل کشا
ہر طرح کی مشکل اور پریشانی کے لیئے یہ عمل لا ثانی ہے۔ لیکن ایمان و یقین کامل ہونا ضروری ہے۔ صبح نماز فجر کی نماز میں سنتوں اور فرض کے درمیانی وقفہ میں منہ قبلہ کی طرف کر کے پوری توجہ و یکسوئی سے اول ا آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں اکتالیس مرتبہ دعائے غیبی ناد علی  بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے ساتھ پڑھیں۔ جب تک آپ کی مشکل حل نہیں ہو جاتی آپ اس عمل کو جاری رکھیں۔انشاء اللہ رب العزت نے چاہا تو آپ کی ہر پریشانی معجزانہ طور پر دور ہو جائے گی ۔

اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعاگو ہیں اللہ کریم اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ اور پنجتن پاک کے وسیلے سے تمام پریشان حال اور ضرورت مند خواتین و حضرات کی مشکالات آسان فرمائیں۔ اور ہم کو توفیق عطا فرمائیں کہ ہم سب اللہ تبارک و تعالیٰ سے اس کا فضل مانگتے رہیں۔

آمین یا رب العالمین

جزاک اللہ