حروف کی اقسام

حروف کی کئی اقسام ہیں۔ ان میں سے بعض ایسے ہیں جو دائیں جانب سے لکھے جاتے ہیں جیسے عربی حروف اور بعض حروف بائیں جانب سے لکھے جاتے ہیں جیسے رومی، یونانی اور قبطی وغیرہ جن حروف کو دائیں جانب سے لکھا جاتا ہے انہیں متصلہ کہا جاتا ہے اور جوبائیں جانب سے لکھے جاتے ہیں ان کا نام منفصکی ہے۔ انہیں سمجھنا چاہئے۔
حروف اٹھائیس (28) ہیں۔ بغیر لام الف کے جو انتیسواں ہے۔ قمر کی اٹھائیس منازل ہیں چونکہ چودہ منازل زمین کے اوپر ہیں اور چودہ نیچے۔ ۔ ۔ اسی وجہ سے یہ چودہ حروف لام تعریف کے ساتھ ملائے جاتے ہیں۔ چودہ حروف یہ ہیں ۔ ۔ ۔
ن ت ث د ذ ر ذ ط ظ ل ص ض س ش

اور دوسرے چودہ ان کے ساتھ ظاہر ہیں جو یہ ہیں۔ ۔ ۔
ا ب ج ح خ ک م ع غ ف ق ہ و ی

سب سے پہلا حرف الف (ا) ہے۔اس کے بعد دوسرے حروف جیسے ط، ر وغیرہ۔ اگر کوئی اہلِ نظر ان حروف کو غور و نظر سے دیکھے تو اُن کو شکل میں موجود ہونے سے پہلے اپنے نفس میں منطبق پائے گا۔
حرف الف عدد میں ایک ہے۔ عدد میں روحانی لطیف قوت ہے۔ اسی بنا پر اعداد اقوال کے اسرار سے ہیں جیسے حروف افعال کے اسرار سے ہیں۔ عالم بشر میں اعداد کے بہت اسرار اور منافع ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے اُن کو مرتب کیا ہے جیسے حروف میں نفع کے اسرار کو بنایا اور جیسے حروف میں دعا وغیرہ کی تاثیر اسماء کی مختلف اقسام کے ساتھ ظاہر ہے۔

تمھیں معلوم ہو کہ حروف کے لئے کسی خاص وقت کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے اعمال ریاضت سے کئے جاتے ہیں جن کی خواہش ہو، وہ کریں۔ اعداد طلسمات کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ان کا رابطہ علویات کے ساتھ ہے۔ (ماخوذ از شمس المعارف و لطائف العوارف)