ریکی کی خصوصیات

ریکی سیکھنے کے لئے طویل عرصے تک مطالعہ کی ضرورت نہیں ہے۔ کسی شخص کو ریکی دینے کے قابل بننے کے لئے صرف اٹیونمینٹ کی ضرورت ہو تی ہے۔ ریکی ماسٹر ، ریکی کے طالب علم کو اٹیونمینٹ دے سکتا ہے ۔ یعنی ریکی ماسٹر ، ریکی سیکھنے والے کو ریکی منتقل کر سکتا ہے۔ اس کے بعد آپ ریکی استعمال نہ بھی کریں تو یہ حاصل شدہ طاقت ختم نہیں ہوتی۔

ریکی جاپانی زبان کا لفظ ہے ۔ “رے” کے معنی کائناتی اور “کی” کا مطلب طاقت کے ہیں۔ یعنی جیسا میں نے پہلے بتایا تھا کہ یہ ایک کائناتی شفائی طاقت ہے۔ فطرت میں موجود شفائی طاقت کو جاپانیوں نے ریکی کا نام دیا ہے۔اس طاقت تک ہم سب کی پہنچ ہے۔ یا ہمارے جسم کے کسی حصے میں درد ہو اور ہم اس درد کو جسم میں ویسے ہی رہنے دیں تو یہ جسم کی قدیم دانائی ہے۔ دراصل ایسا کرتے ہوئے ہم جسم کے اس حصے میں شفائی طاقت کا مقابلہ کر رہے ہو تے ہیں۔ اس شفائی طاقت تک ہماری پہنچھ تو ہوتی ہے لیکن ہم اس کا 5 سے 10 فیصد حصہ ہی حاصل کر رہے ہو تے ہیں۔ ریکی کے حصول کے بعد ہم اس شفائی طاقت کا 90 سے 100 فیصد حصہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اور اسطرح ہم شفا کے شاندار نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ انرجی کے اس بہاؤ کو پراسرار نہیں سمجھنا چاہیئے ۔ یہ ایسے ہے جیسے فطرت میں آکسیجن موجود ہے اور ہمارے جسم میں آکسیجن حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ بالکل اس ہی طرح ہم اس شفائی طاقت کے حصول کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں اٹیونمینٹ میں اس چینل کے لئے ہمیں صلاحیت نہیں ملتی بلکہ اس صلاحیت میں اضافہ ہو رہا ہوتا ہے۔

اب اس بات کو بھی سمجھ لو کہ ہمارے جسم میں مخصوص انرجی سینٹرز ہیں۔ جو اس طاقت کے بہاؤ کے ذمہ دار ہیں۔ انہیں چکراز کہا جاتا ہے۔

اگرچہ ہمارے جسم میں کئی چکراز موجود ہیں لیکن ریکی میں صرف 7 چکراز پر ہی بات ہوتی ہے۔ نیچے ایک تصویر میں چکراز کی وضاحت کر دی ہے اس کو دیکھ لو۔

 

تمام چکراز ایک دوسرے سے مربوط ہیں ۔ اختتام پر یہ 6 انچ کے دائرے کی شکل میں کھلتے ہیں ۔ یہ دائرہ ہمارے جسم سے باہر ایک ہالے کی سی شکل لئے ہوئے ہے جس کو ریکی میں اورا کہا جاتا ہے کے اندر واقع ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ 7 بڑے چکراز میں سے 5 ہمارے جسم کے پچھلے حصے میں واقع ہیں ۔ یونی سامنے کا چکرا، پیچھے کا چکرا ، دو غیر معمولی چکراز میں کراؤن چکرا اور روٹ چکرا شامل ہیں۔ جب ہم ریکی کا بہاؤ بناتے ہیں تو اس کا راستہ اسطرح ہوتا ہے کہ فطرت سے یہ طاقت ہمارے کرؤن چکرا میں داخل ہوتی ہے۔ پھر مرکزی چینل میں نیچے آتی ہے ۔ دل کے چکرا تک ، وہاں سے یہ بازوؤں اور ہاتھوں تک پہنچتی ہے اور پھر ہمارے ہاتھوں سے شفا کے لئے مطلوبہ جگہ تک جاتی ہے۔ اس انرجی کو استعمال کرنے کے لئے صرف جسم کے متاثرہ حصے پر ہاتھ رکھنا ہوتا ہے۔ لیکن اس سے قبل کسی ماہر ریکی ماسٹر سے اٹیون ہونا ضروری ہے۔

ریکی کے اٹیونمینٹس حاصل کرنے کے لئے صرف ایک ماہر ریکی ماسٹر کی ضرورت ہے ۔ کسی کورس، کسی انسٹیٹیوٹ جانے کی ضرورت نہیں۔ ریکی ماسٹر چاہے تو کسی گارڈن، گھر میں ، یا آن لائن اسائپ کی مدد سے بھی اٹیونمینٹ منتقل کر سکتا ہے۔