شخصیت اور اعداد کے اثرات

تمھاری زندگی پر کئی اقسام کے نمبرز متحرک ہوتے ہیں ۔ ان کی تفصیل کچھ یوں بیان کی جاتی ہے۔

نام کا عدد

تمھارا وہ نام جو پیدائش سے لیکر اب تک ہر طرح کے سرٹیفکیٹس اور تعلیمی اسناد میں لکھا گیا ہو وہی تمھارا اصل نام ہوگا اور اس نام کی عددی قیمت نام کا عدد کہلاتی ہے۔ تا ہم یہ عدد جب ہی تبدیل ہوگا۔

تاریخ پیدائش کا عدد

جس دن تمھاری پیدائش ہوئی اس تاریخ کا مفرد عدد پیدائشی عدد کہلاتا ہے اس کو عدد قسمت بھی کہتے ہیں۔

عرفیت کا نمبر

کچھ خواتین و حضرات کے کئی نام ہوتے ہیں ۔ ایک تو اصل نام اور دوسرا پیار کا نام، جیسے کسی کا اصل نام وصی شاہ ہے لیکن لوگ اس کو پیار سے شاہ جی کہ کر پکاریں تو یہ اس نام کے بھی اثرات ہماری زندگی پر پڑتے ہیں اور اس نام کے عدد کو عرفیت کا عدد کہا جاتا ہے۔

مشترک نمبر

تاریخ پیدائش اور نام کے عدد کو باہم جمع کرنے سے جو عدد حاصل ہوتا ہے وہ مشترکہ نمبر کہلائے گا۔

معاشی نمبر

نام کا عدد اور عرفیت کا عدد جو ہوگا اس کو باہم جمع کرنے سے جو عدد حاصل ہوگا وہ معاشی یا کاروباری نمبر کہلاتا ہے ۔ اگر اس نمبر اور کاروبار کے نمبر میں مطابقت ہو تو فرد کامیاب رہتا ہے ورنہ مسائل آتے ہیں۔

خوش قسمتی کا عدد

بہت سے لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کو کسی طرح اپنا خوش قسمتی کا عدد پتا چل جائے۔ نام اور تاریخ پیدائش کا عدد اگر ایک ہو تو یہ عدد خوش قسمتی کا عدد کہلائے گا ۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو ان کو ایک کرنے کے لیئے کسی ماہر علم الاعداد سے رابطہ کرنا چاہیئے ۔

روحانی نمبر

یہ وہ نمبر ہے جو نام کے پہلے حرف کی عددی طاقت ہوتی ہے جیسے فراز میں پہلا حرف ف ہے اور اس کا عدد 8 ہے ۔ یعنی فراز کا روحانی عدد 8 ہے۔ یہ نمبر دو افراد کے باہمی تعلقات دیکھنے کے حوالے سے بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔

اسم مولود

درست نام کا استخراج ازحد ضروری ہے صرف اعداد کے حوالے سے ہی بات اہم نہیں بلکہ اسلامی ھوالے سے بھی بچوں کے مثبت معنی والے نام رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس لیئے بچے کا جو بھی نام رکھیں اس کے معنی کیا ہیں اس امر پر بھی غور کیا کرو۔ جہاں تک اعداد کا تعلق ہے تو مولود کی پیدائش پر اس کا پیدائشی عدد ایک ایسا عدد ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہوتا۔ اس لیئے نام کا عدد بہت اہم ہو جاتا ہے۔

ایک بار پھر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اسلامی ناموں کے لیئے جو ابجد پہلے دی گئی تھی اس ہی سے نام کے اعداد نکالے جائیں لیکن اگر کسی کا نام انگلش میں ہو تو اس کے لیئے مذکورہ بالا انگلش کی ابجد سے ہی کام لیا جائے۔ تاہم حروف اور ان کی قیمتیں تو الگ ہو سکتی ہیں لیکن اعداد کی تاثیر نہیں۔

نمبر ایک کی خاصیت

نمبروں کی خاصیت کے سلسلے میں کافی خواتین و حضرات نے سوال کیئے تھے۔ وقت کی کمی اور مصروفیت کی وجہ سے ہر مضمون اپنے وقت پر ہی لکھا جا سکتا ہے اس سے پہلے نہیں۔ تاہم ہمارا لکھنے کا مقصد لوگوں کو سمجھانا ہے اور تمام مضمامین اس ہی آسانی کی بنیاد پر لکھے جا رہے ہیں کہ جو بات سالوں سمجھ نہ آسکی وہ آج سمجھ آجائے۔ مخفی علوم کے راز سینہ بہ سینہ چلاے آئے ہیں ۔ جتنا تحریر کرنے کی اجازت ہو اتنا ہی لکھا جا سکتا ہے ۔ آج کے اس دور میں بھی جب ہر جگہ ہر کوئی کسی نہ کسی علم کا ماہر بن کر بیٹھا ہے علوم کی حفاظت اہل علم کی ذمہ داری ہے۔

نمبر 1 اس سلسلے کا پہلا عدد ہے ۔ اس کا تعلق شمس سے ہے ۔ نمبر ایک کے بعد ہی دیگر اعداد کو تخلیق کیا گیا ہے۔ تمام اعدادوں کی بنیاد یہ ہی عدد ہے۔ اس عدد کا تعلق ہر اس عورت و مرد سے ہے جو کسی بھی ماہ کی 1 ، 10 ، 19 ، 28 تاریخ کو پیدا ہوئے ہوں ۔ یا تم اپنی آسانی کے لیئے اس طرح سمجھ لو کہ اگر تمھاری مکمل تاریخ پیدائش یا تمھارے نام کے مکمل اعداد کا مفرد 1 ہے تو یہ عدد تمھارا ہے۔ اس عدد کے لوگ حوصلہ مند اور مستحکم ارادوں کے مالک ہوتے ہیں۔ انھیں قید و بند اور پابندیوں سے نفرت ہوتی ہے۔

اپنے پیشے میں نمایاں ترقی کرنے کی خواہش  ان لوگوں میں شدید تر ہوگی۔ جس کام کا بھی آغاز کریں گے اس کے سر پرست کی حیثیت سے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جیسے کسی محکمے کا چیف وغیرہ ۔

یہ افراد اپنی عزت کروانے کے خواہش مند  اور ماتحتوں کی نظروں میں نمایاں حیثیت کے حامل ہونگے۔ عدد 1 والے خواتین و حضرات بڑے روشن خیال ہوتے ہیں۔ سورج کی طرح انکا نام روشن ہوتا ہے۔ ان میں جوش عمل اور قوت فیصلہ کی صلاحیت بدرجہ اتم ہوتی ہے۔ تاریخ کی بڑی بڑی نامور شخصیات کا تعلق اس نمبر سے رہا ہے۔

 یہ لوگ لا محدود مسائل کے حامل ہوتے ہیں۔ اختراعات اور ایجادات کرتے ہیں۔  بڑے محنتی ہوتے ہیں۔ خود کو مصروف رکھنے میں ایک روحانی لذت محسوس کرتے ہیں۔ خطروں کو پشند کرتے ہیں اور کسی خطرے سے نہیں گھبراتے۔ اس کے مزاج میں غرور اوت تمکنت ہوتی ہے۔ احساس برتری ان کی فطرت ثانیہ ہوتی ہے۔ فضول خرچ بھی ہوتے ہیں۔

اس خصائل اور اوصاف کے ساتھ اس نمبر 1 کے حامل افراد میں کچھ خامیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ خود غرض اور نفش پرست بھی ہوتے ہیں۔ دوسروں کے احساسات کا احترام نہیں کرتے۔ گرم مزاج ہوتے ہیں۔ اس نمبر کے حامل افراد کے لیئے درج ذیل پیشے موزوں ہیں۔  ڈاکٹری ، جراحی ، مذہبی رہنما ، تعلیم و تدریسی ، فلم سازی ، حکمت ، صحافت اور ادب۔

نمبر 1 سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو ان امراض کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

سر درد ، نزلہ ، زکام ، کھانسی ، پیچش ، دمہ ، تپ دق ، خارش ، امراض قلب ، امراض چشم ، امراض دوراں خون وغیرہ ۔

نمبر ایک کے ھامل افراد کے لیئے درج ذیل رنگ بہت موافق سمجھے جاتے ہیں۔

نارنجی سرخ ، گلابی ، فیروزی ، سبز ، سنہری ، پیازی ۔

نمبر 1 والے حضرات کے لیئے موافق پتھر کچھ یوں ہیں۔

پکھراج ، پنا ، زمرد ، ہیرا ، یاقوت

نمبر 1 والے حضرات کے لیئے ہر مہینے کی درج ذیل تاریخیں مفید رہتی ہیں۔

1 ، 10 ، 19 ، 28

نمبر 1 والوں کے درج ذیل سال ان کی کامیابیوں کے سال ہوتے ہیں۔

10 ، 19 ، 28 ، 30 ، 32، 45، 65 ، 72 ، 74 ، 80

سوموار ، بدھ اور اتوار کا دن ان کے لیئے خوشی اور شادمانی کا دن سمجھا جاتا ہے ۔ اگر نمبر ایک والوں کی شادی نمبر 5 ، 7 ، 8 ، 9 ، 15 ، 20 ، 21 سے ہوں تو اچھا رہتا ہے لیکن یہ نمبر نام کے اعتبار سے ہونا چاہیئے لیکن یہاں بھی کچھ پیچیدگیوں کو دیکھ کر حساب لگایا جاتا ہے۔

نمبر ایک والے حضرات کے لیئے بھارت ، پاکستان ، امریکہ ، آسٹریلیا ، افغانستان ، تھائی لینڈ اور جاپان وغیرہ سفر کرنا اچھا ثابت ہوتا ہے۔

نمبر 2 کی خاصیت

یہ منفی اور مثبت طاقتوں میں توازن کا عدد ہے جو افراد مہینے کی 2، 11، 20 اور 29 تاریخوں کو پیدا ہوئے ہوں یہ انکا نمبر ہے۔ ایک بات یہاں پھر واضح کردوں کہ اگر تاریخ پیدائش یاد نہ ہو تو اپنے نام کے اعداد کا مفرد عدد معلوم کرو۔ اگر وہ نمبر 2 ہے تب بھی یہ خاصیت تم سے متعلق ہوگی۔ نمبر 2 کے زیر اثر افراد کا سیارہ قمر ہے ۔ یہ لوگ رہنمائی کے محتاج ہوتے ہیں۔ بڑھے مخلص ، مہربان کے محبت کے جذبات رکھنے والے ہوتے ہیں۔ دوسروں کے کام آنا، ان کی مدد کرنا دوستانہ مراسم رکھنا ان کی فطرت ثانیہ ہے۔ جس طرح سورج کی شعاعوں سے چاند متاثر ہوتا ہے اور  چاند کی روشنی سے سمندر کا پانی اترتا چڑھتا ہے نمبر 2 کے حامل افراد کی زندگی اتار چڑھاؤ کا مجموعہ ہوتی ہے ۔ قمر کے زیر  اثر ہونے کی وجہ سے ان کی قسمت پر بھی اثرات مترب ہوتے رہتے ہیں۔ کم ہمت اور بےحوصلہ ہوتے ہیں۔ دوست زیادہ بنا لیتے ہیں ہر کسی سے گھل مل جاتے ہیں۔ زن پرست ہوتے ہیں۔ خواتین ایسے لوگوں سے خوش رہتی ہیں۔

جبکہ عدد 2 کے زیر اثر خواتین گھریلو قسم کی ہوتی ہیں گھر سے باہر نکل کر لوگوں سے ملنا جلنا پسند نہیں کرتیں گھر کے کام کاج کرنے میں بڑی خوشی محسوس کرتی ہیں۔

عدد 2 کے زیر اثر افراد مندرجہ ذیل پیشوں کو پسند کرتے ہیں۔

زراعت ، مرغبانی ، تجارت ، جہاز رانی اور سرکاری ملازمت ۔

یہ افراد سیلانی فطرت کے حامل ہوتے ہیں ملک ملک شہر شہر کی سیر کرنا ان کو بے حد مرغوب ہوتا ہے ۔ بڑے وفادار ہوتے ہیں اور مشہور بھی۔

قمر شاہی سیارہ سمجھا جاتا ہے اور ایسے افراد حکومت ہرتے ہیں ۔ بڑے عہدوں پر فائز ہوتے ہیں ۔ فطری طور پر جذباتی ہوتے ہیں ۔ خیالی دنیا میں رہتے ہیں اور وہمی بھی سمجھے جاتے ہیں۔ تصوراتی ہوتے ہیں ان میں سے اکثر شاعر ، ادیب ، اداکار و موسیقار ، رقاص اور مصور و سنگتراش ہوتے ہیں۔

نمبر 2 کے زیر اثر افراد بعض اوقات حصول مقصد کے لیئے خود غرضی ، موقعہ شناسی  سے بھی کام لیتے ہیں۔ اس عدد کی حامل عورتیں اپنا الو سیدھا کرنے کے لیئے آنسو مسکراہٹ اور دوسرے ممکن طریقے استعمال کرنا خوب جانتی ہیں۔

پیر ، بدھ ، جمعہ اور اتوار ان کے لئے نیک فال ہوتا ہے ،

ہر ماہ کی 2 ، 11 ، 20 ، 29  تاریخ ان کے لیئے اقتصادی طور پر بہت اچھی ہیں اسطرح ان کی عمر کا 20 29 ، 35، 50 واں سال ان کے لیئے اچھا ثابت ہوتا ہے۔

ایسے لوگ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں ان کا پسندیدہ رنگ سرخ ، سبز ، نیلا ، پیلا ہے ۔

ان کے لیئے موافق پتھر موتی ، ہیرا اور پکھراج ہے

نمبر 3 کی خاصیت

یہ صلاحیتوں کا عدد ہے اگر آپ کسی مہینے کی 3 ، 12، 21، 30 تاریخ کو پیدا ہوئے ہیں یا آپکے نام کا مفرد عدد 3 ہے تو یہ آپکا نمبر ہے۔ اسکا ستارہ مشتری ہے اس عدد کے حامل بڑے ذہین اور عقیل ہوتے ہیں۔ عالم فاضل اور دانشور ہوتے ہیں۔ روحانیت کا عنصر ان میں زیادہ ہوتا ہے اور علم و حکمت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہیں۔ اس عدد کے زیر اثر افراد بہت اچھے استاد ، پروفیسر ،پرنسپل ، وکیل ، پبلشر ، فلسفی ، اخبار نویس ، مقرر ، خطیب  اور سائنس دان بن سکتے ہیں۔ روحانی طور پر مذہب کے بہت قریب ہوتے ہیں۔ سوموار اور جمعرات کا دن ان کے لئے بڑا نیک ہے ۔

ہر ماہ کی 3 ، 12 ، 21 اور 30 تاریخ ان کے لئے ساز گار ہوتی ہے۔

ان کے لئے موافق رنگ زرد ، نارنجی ، سبز اور نیلا ہے

نمبر 4 کی خاصیت

یہ قوت برداشت اور استحکام کا نمبر ہے ۔ حقیقت اور ٹھوس بنیاد کا عدد ہے ۔ طبعی قوانین ، منطق اور عقل کا تعلق بھی اس ہی عدد سے ہے ۔ اگر تمھاری تاریخ پیدائش 4 ، 13، 22، یا 31 کو یوئی ہے یا تمھارے نام کا مفرد عدد 4 ہے تو تم اس ہی عدد کے زیر اثر ہو۔

یہ عدد سیارہ یورانس کی نمائندگی کرتا ہے ۔ اس عدد کے زیر اثر افراد مقبول نہیں ہوتے اور کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو رسومات اور روایات کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔سماجی کارکن بنتے ہیں۔ کسی کی تقلید و پیروی نہیں کرتے ۔اگر اپنے مقصد میں ناکام ہوں تو افسردہ اور بد دل ہو جاتے ہیں۔ صابر اور قوت برداشت کے مالک ہوتے ہیں۔ بعض ایسے افراد کو ذہنی اور قلبی سکون محسوس نہیں ہوتا۔ اس عدد کے زیر اثر لوگ الیکٹریکل اور مکینکل ، بلنڈنگ کنسٹرکشن کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کا رجحان کاروباری ہوتا ہے زیادہ منافع کمانے کے لیئے کئی طرھ کے کاروبار اختیار کر لیتے ہیں۔

نمبر 4 کو اچانک حادثے ، اچانک موت اور حالات کی خرابی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے ۔شدید قسم کی بیماریاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں لیکن ایسا اس وقت ہو تا جب جب نمبر 4 نحس اثرات میں ہو اور ایسا تب ہوگا جب دیگر اعداد جن کے زیر اثر تم ہو نمبر 4 سے موافقت نہ رکھتے ہوں۔

نمبر 4 کے لیئے اتوار کا دن مبارک ہے اور ہر ماہ کی 4 ، 13، 22 اور 31 تاریخیں تمھارے لیئے اچھی ہیں۔

موافق رنگ سرمئی ، پیلا ، دودھیا ، نیلا ، اور چائے اور شہد کا رنگ ہے۔ جبکہ سیاہ رنگ نمبر 4 والوں کے لیئے نحس ہے۔ یہ رنگ تم کو نہیں پہننا چاہیئے۔

انگوٹھی میں ہیرا ، عقیق ، لال یا فیروزہ پہننا چاہیے۔

نمبر 5 کی خاصیت

یہ عدد حواس خمسہ سے بنی نوع انسان کا اظہار کرتا ہے اس عدد کو قدیم لوگوں کے نذدیک بڑی اہمیت حاصل تھی اس لیئے جلال و کمال کا عدد تصور کیا جاتا تھا ۔ چینی اور ہندی میں بھی عدد 5 کو اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہ مہم جوئی اور بے یقینی کا عدد ہے خارجی شعور اور آگہی سے تعلق رکھتا ہے ۔

نمبر 5 کو ایک جذباتی عدد کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ اگر تم کسی مہینے کی 5، 14، یا 23 تاریخ کو پیدا ہوئے ہو تو یہ عدد تمھارا ہے بالکل اس ہی طرح جسطرح اگر تمھارے نام کے اعداد کا مفرد بھی 5 ہو ۔

یہ نمبر مزاحمت اور پابندی پسند کرتا ہے اس کے زیر اثر افراد ہمیشہ بہترین لباس پہننا پسند کرتے ہیں ۔ عام طور پر نمبر 5 والے افراد بہت مضبوط اور توانا ہوتے ہیں۔ مخالف جنس کو متاثر کرنے کی قوت شدید رکھتے ہیں۔ اگرچہ انکی صحت اچھی رہتی ہے لیکن اکثر تاثر یہ دیتے ہیں کہ بیمار اور کمزور ہیں ۔ عام طور پر جسمانی اور ذہنی کاموں کے لیئے موزوں ہوتے ہیں۔ ان کا دماغ اسکیم اور پلان بنانے کے لئے بہت زر خیز ہوتا ہے ۔

بدھ کا دن اور کسی بھی مہینے کی 5، 14 اور 23 تاریخ ان کے لئے اچھی ہوتی ہے۔

ان کے لئے مفوافق پتھر  زمرد، فیروزہ ، پکھراج ہے۔

سبز ، سیاہ نیلا اور نارنجی رنگ ان کے لیئے مناسب سمجھا جاتا ہے۔

نمبر 6 کی خاصیت

یہ سیارہ زہرہ کا عدد ہے اس عدد کے تحت پیداہونے والے افراد کسی بھی ماہ کی 6 ، 15 یا 24 تاریخوں کو پیدا ہوتے ہیں ۔ اس عدد کے حامل افراد انتہائی مقناطیسی شخصیت رکھتے ہیں۔ ان میں دوسروں کی نگاہوں میں سما جانے اور ان کو متاثر کرنے کی قوت ہوتی ہے۔ بلکہ اکثر ان سے محبت کرتے دکھائی دیں گے۔

کام کاج کی تکمیل میں مستقل مزاج ، بے انتہا پسندی ، ہٹ دھرم اور کبھی نہ جھکنے والی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ عدد 6 کے حامل افراد حسن پرست اور خوبصورت چیزوں  کے شیدائی سمجھے جاتے ہیں۔ ان افراد کو جب اشتعال آجاتا ہے تو کسی قسم کی مروت یا لحاظ نہیں کرتے۔

عدد 6 والوں میں دوست بنانے کی عادت بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ وہ دوسرے اعداد سے ہر طرح نباہ کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن عدد 5 سے انکا نباہ بہت مشکل ہے۔

منگل ، جمعرات اور جمعہ بہت مبارک دن ہے۔

ان کے لئے اچھی تاریخیں 6 ، 15 اور 24 ہیں۔

نیلے رنگ کے تمام شیڈز ان کے لیئے بہتر ہیں ۔

فیروہ ان کی خوش قسمتی کا پتھر سمجھا جاتا ہے اس کے علاوہ زمرد بھی بہتر ہے۔

نمبر 7 کی خاصیت

یہ سیارہ قمر کا عدد ہے۔ اس عدد کے حامل لوگ کسی بھی ماہ کی 7 ، 16 یا 25 کو پیدا ہونے والے ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ تغیر پسند اور سفر کے شوقین ہوتے ہیں۔ بے چینی ان کی طبیعت کا خاصہ ہے ۔ ان لوگوں کی زبدگی کا زیادہ تر حصہ غیر ممالک میں گرزرتا ہے۔

یہ لوگ اکثر مصنف ، مصور یا شاعر ہونگے۔ ان کے ہر کام میں ہلکے سے فلسفے کی جھلک نمایاں دیکھی جا سکتی ہے۔ جبکہ عدد 7 والے اچھے کاروباری بھی سمجھے جاتے ہیں ان کے مصوبے قابل عمل ہوتے ہیں۔ مذہب کے متعلق ان کے خاص نظریات ہوتے ہیں۔ وہ لکیر کے فقیر نہیں بنتے۔

اس عدد کے حامل افراد کو اکثر سچے خواب نظر آتے ہیں۔پراسرار علوم تک خاص رسائی ہوتی ہے۔ ان لوگوں کو چاہیے اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لئے کسی بھی ماہ کی 7 ، 16 یا 25 کا انتخاب کریں۔

سوموار اور اتوار کا دن ان کے لیئے مبارک ہے۔

سبز، سفید اور پیلا رنگ ان کے لیئے پہتر ثابت ہوتا ہے۔

قمری پتھر ، موتی وغیرہ ان کے لئے بہتر ہیں۔

نمبر 8 کی خاصیت

نمبر 8 کا تعلق سیارہ زحل سے ہے۔ اس عدد کا اثر ہر اس شخص پر ہوتا ہے جو کسی بھی ماہ کی 8 ، 17 یا 26 تاریخ کو پیدا ہوا۔ اس عدد کے افراد کو غلط تصور کیا جاتا ہے ۔ اور ان کے بارے میں غلط قسم کی رائے قائم کی جاتی ہے۔ شائید اس ہی لیئے اس عدد کے افراد مایوسی اور حسرت بھری زندگی گزارتے ہیں۔  یہ لوگ بہت گہری اور شدید بطرت کے مالک ہونے کے علاوہ انفرادیت کے بھی حامل دکھائی دیتے ہیں۔ یہ لوگ اکثر دوسروں کے ہاتھوں کھلونا   بن جاتے ہیں۔

عدد 8 والے یا تو شدید ترین کامیابی یا پھر بہت بڑی ناکامی سے ہمکنار ہو جاتے ہیں۔ ان کے معاملات میں درمیانہ پن دکھائی نہین دیتا۔ اس عدد کا تعلق زیادہ تر حسرت اور مایوسی والے انجام سے وابسطہ ہے۔
یہ بات واضح کر دوں کہ کتابی باتیں اپنی جگہ لیکن میری دانست میں کوئی نمبر منحوس یا نحس نہیں۔ ناکامی کی ہزارہا وجوہات ہو سکتی ہیں جس کی وجہ غلط فیصلے بھی ہو سکتے ہیں۔

یہ لوگ بے پناہ قربانیاں دینے کے عادی ہوتے ہیں ۔ عدد 8 والوں کو چاہیے کہ اپنی قسمت سنوارنے کے لیے کسی ماہر علم الاعداد سے رابطہ کریں ۔ تا ہم ماہرین نے جو کچھ عدد 8 والوں کے لیئے آج تک کتب میں لکھا میں اس سے کبھی متفق نہ ہو سکا، وجہ کچھ اور ہوتی ہے اور لکھا کچھ اور جاتا ہے۔ کسی غلط چہز کو صحیح کرنے کے متعدد طریقے ہوتے ہیں ۔ جنکا تذکرہ کیا ہی نہیں جاتا۔

اتوار کا دن ان لوگوں کے لیئے مبارک ہے۔

کسی بھی ماہ کی 8 ، 17 یا 26 تاریخ مبارک سمجھی جائے۔

گہرا نیلا اور ہلکے شیڈز ان کے لئے بہتر ہیں۔

موتی یا سیاہ ہیرے بہتر ہیں لیکن پھر بھی میرا تضربہ کہتا ہے کہ پتھر کے لئے کسی ماہر علم الاعداد سے حساب لگوا کر ہی پہنا جائے۔

نمبر 9 کی خاصیت

عدد 9 کا تعلق سیارہ مریخ سے ہے۔ یہ عدد ان تمام افراد پر اثر انداز ہوگا جو کسی بھی ماہ کی 9 ، 18 اور 27 تاریخ کو پیا ہوئے ہوں یا ان کے نام کا مفرد عدد 9 بنتا ہو ۔ عدد 9 کے تحت پیدا ہونے والے زندگی کے تمام شعبوں میں جنگجو ثابت ہوتے ہیں۔ ان کی ابتدائی زندگی اکثر کٹھن حالات سے دوچار رہتی ہے۔ لیکن بلند حوصلوں اور ثابت قدمی کی بدولت وہ کامیابی سے ہمکنار ہو جاتے ہیں۔ کردار کے لحاظ سے یہ غصے کے تیز ہوتے ہیں۔ ان میں خود مختاری اور اضطراری کیفیت پائی جاتی ہے۔ یہ افراد دوسروں پر حکومت کرنے کی خواہش میں مبتلا ہوتے ہیں۔

ان افراد کی خانگی زندگی میں جھگڑے کھڑے رہتے ہیں۔ کبھی تو وہ اپنے عزیزوں سے بر سر پیکار دکھائی دیتے ہیں اور کبھی سسرال والوں سے ہاتھاپائی کریں گے۔

غرور و تکبر ان کی فطرتِ ثانیہ ہے اپنی ذات پر بے پناہ بھروسہ رکھتے ہیں۔اور اپنے معاملات میں دوسروں کی مداخلت برداشت نہیں کرتے۔ ان کا بنیادی نظریہ یہ ہے کہ وہ دوسروں پر حکومت کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں اور اپنی شخصیت کو اہم سمجھتے ہیں۔

رنگوں میں قزمزی اور سرخ یا ہلکے گلابی رنگ کو اچھا قرار دیا جاتا ہے۔

ہفتے کے اہم دنوں میں منگل ، جمعرات اور جمعہ ہیں کیونکہ یہ مریخ کا دن ہے۔

یاقوت ، یا سرخ پتھر ان کے لیئے مناسب ہیں۔