علمِ جفر کورس

علم جفر ایک الہامی اور وجدانی علم ہے جس میں اعداد و حروف کی قوت کار فرما ہے جس کے ذریعے انسان حوادث عالم یعنی آئیندہ رونما ہونے والے  واقعات سے آگاہ ہوجاتا ہے اور علم کے اس حصے کو جفر اخبار کہتے ہیں جس کے ذریعے انسان انفرادی یا اجتماعی یا کسی بھی حوالے سے کوئی بھی خبر قبل از وقت معلوم کر سکتا ہے۔
اس علم کا زیادہ تر ذخیرہ عربی زبان میں ہے اور دقیق ہے لیکن ہم نے اس علم کی تمام تر فنی رموز کو اردو زبان میں سلیس انداز میں لکھا ہے۔ جفر اخبار پر مہارت حاصل کرنے کیلئے 5 اسباق تحریر کیے گئے ہیں جن پر مشق کرنے کے بعد طالب علم اس عظیم علم سے مستفید ہوجائے گا۔ ان شاء اللہ۔
علم جفر کے اس ابتیدائیہ کورس میں مبتدی ان نکات سے مستفید ہوگا
علم جفر کیا ہے؟ 
علم جفر کا بنیادی تعارف
علم جفر کی بنیادی ترویج ملک عرب میں 
علم جفر کی ترویج برصغیر میں 
علم جفر کے بنیادی دو حصے 
علم جفر کی اقسام 
اصطلاحات جفر
علم جفر اخبار کے کسی بھی قاعدے میں سطر مستحصلہ بہت اہم ہوتی ہے اور یہی سطر حاصل مقصود ہوتی ہے اس سطر میں سوال کا جواب منکشف یعنی عیاں ہوتا ہے۔ اور ہر قاعدے میں سطر مستحصلہ اخذ کرنے کا طریقہ الگ ہوتا ہے زیادہ استعمال ہونے والے بنیادی چار طریق کی اس سبق میں وضاحت کی گئی ہے جس کو پڑھنے کے بعد سہل انداز سے جواب تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔
آخری  اسباق میں علم جفر کے دو اہم ترین قواعد مستحصلہ جفر جامع مستحصلہ تنزیل الاسرار کی وضاحت کی گئ ہے جو بلکل خود ناطق اور آسان قواعد ہیں۔