علم الاعداد اور خاص نمبرز

پیچیدہ باتوں کو آسان الفاظ میں تحریر کرنا بھی ایک فن ہے۔ اور میں نے اس ہی طرز عمل کو اپنایا ہوا ہے۔ میں پڑھنے والے کو ان پیچیدگیوں میں نہیں ڈالنا چاہتا جہاں وہ کسی بات کو سمجھ نہ پائے ۔ میرے نزدیک علم کی اس وقت تک کوئی اہمیت نہیں ہوتی جب تک وہ سمجھ نہ آئے۔

ہر چند میں نے واضح کر دیا ہے کہ تاریخ پیدائش اور نام کے اعداد کا مفرد عدد کیسے نکالے جاتے ہیں اور ان کے مختصر اثرات بھی بیان کیئے ہیں۔ لیکن معاملہ یہیں ختم ہونے والا نہیں۔ 1 سے لیکر 9 تک کے اعداد کا سامنا ساری زندگی ہمیں رہتا ہے۔ جانے انجانے ہم کسی نہ کسی طرح ان نمبرز کی زد میں رہتے ہیں۔

علم الاعداد کی کتب میں لکھا ہے کہ اگر تمھارے نام اور تاریخ پیدائش کا نمبر ایک ہے تو مسئلہ حل ہو گیا، اب یہ ہی تمھاری خوش قسمتی کا نمبر ہے اس کو ہر جگہ استعمال کرو۔ لیکن ایسا ہوتا بہت کم ہے۔ زیادہ تر ہماری پیدائش کا عدد اور نام کا عدد ایک نہیں ہوتا۔ ماہرین نے جو لکھا وہ سر آنکھوں پر، لیکن یقیناً جو کچھ آج تک لکھا گیا وہ ان کے تجربات تھے ۔ کتابیں چھپ کر فروخت ہو جاتی ہیں ۔ اہل علم اپنا کام پورا کر جاتے ہیں ۔ ان سے سیکھنے والے اپنے دور میں نئے تجربات سے روشناس ہوتے ہیں۔  اتنی سوچ سمجھ کسی جانور میں بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنی بھلائی کے فیصلے کر سکے۔ لکیر کا فقیر بننا بہتر نہیں۔

کتابوں میں مخصوص نمبروں کی مخصوص تاثیر بیان کی جاتی ہے  جیسے کہ نام کا عدد ایک ایسا عدد ہے جو ساری زندگی پر حاوی رہتا ہے۔ تمھارے نام کا عدد جن دو نمبرز سے بنتا ہے ان کو ضرور دیکھو کہ وہ کونسے ہیں اور اگر وہ مندرجہ ذیل نمبروں میں سے ہیں تو ان کے معنی پر غور کرو۔ میں نے کتابی تشریح کے ساتھ اپنے تجربات بھی واضح کر دیئے ہیں، اختلاف کا حق سب کو ہے مگر تجربہ شرط ہے۔

نمبر 11

جن حضرات کے نمبروں کا مجموعہ اس سے 2 بنتا ہے ان کے لئے خطرات اور مشکلات کی حیثیت رکھتا ہے۔ یعنی کہ اچانک خطرہ درپیش ہونا۔

کتابی باتوں سے ہٹ کر میرا ذاتی تجربہ فیثا غورث کے قانون اور علمالجفر کے مطالعہ کے بعد یہ رہا کہ یہ ایک روحانی نمبر ہے اور زیادہ تر جن لوگوں کے نام یا تاریخ کا یہ عدد ہو وہ روحیت کے ساتھ دنیا میں آتے ہیں اور اُن کی تمام عمر اس ہی کام میں گزرتی ہے۔ اُن کی چھٹی حِس پیدائش طور پر بیدار ہوتی ہے۔ وہ آنے والے واقعات و حادثات سے کس طور واقف ہوتے رہتے ہیں اور اُن سے بچنے کے طریقے بھی ڈھونڈ نکالتے ہیں۔

نمبر 12

یہ نمبر سادگی کا مظہر سمجھا جاتا ہے۔ جن افراد کا اس سے مفرد 3 بنتا ہو اس کا وہی اثر ان پر بھی پڑھے گا اور یہ شخص آسانی سے لوٹا جا سکتا ہے۔

میرا تجربہ کہتا ہے کہ علام الاعداد کے تحت بننے والے تمام 3 نمبر درحقیقت معاشی بہتری کے لئے ہوتے ہیں مگر ساتھ ہی بیماری اور مسائل بھی ان سے منسلک ہو جاتے ہیں۔

نمبر 17

اس نمبر کے عدد کا مجموعہ 4 یا 8 کے لیئے مناسب اور مدد گار ہے دولت اور  خوش قسمتی لاتا ہے ۔

میرے مطالعے کے تحت نمبر 8 کو منحوس نمبر قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایسا نہیں، نمبر 4 پیسے پر حکمران ہے اور بزنس کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے، اس کو دہرا کرنے سے نمبر 8 آجاتا ہے، تاہم نمبر 8 اپنی جگہ معاملات کو ایک دائرے میں رکھتا ہے اور آگے بڑھنے نہیں دیتا، اس لئے کوشش کرنی چاہئے کہ نمبر 8 والے اشخاص نمبر 4 سے فوائد حاصل کرنے پر غور کریں۔ اپنے بزنس کا نام ایسے اعداد پر رکھیں جن کا مجموعہ 4 بنتا ہو۔

نمبر 19

یہ نمبر نمبر 1 کی طرح ہے۔ خوشیاں ، اچھائیاں اور کامیابیاں لاتا ہے ۔

میرے تجربے کے مطابق یہ نمبر واحدانیت کا ہے اور انسان میں صبر و تحمل کے ساتھ ثابت قدمی بھی لاتا ہے۔ مزید گہرائیاں اس عدد کی عجیب اسرار و رموز پر مبنی ہوتی ہیں۔

نمبر 22

یہ نمبر 4 والے افراد پر اثر انداز ہوگا۔ مطلب یہ شخص غلط فیصلہ کرنے اور عجلت پسندی کا شکار ہوتا ہے۔

میرے تجربے کے مطابق یہ نمبر 11 کا دہرا عدد تسلیم کیا جائے گا اور اس میں روحانیت ہے، مخفی چیزوں کا کھوج شامل ہے۔ تاہم 2 اور 2 کی جمع کے بعد اگر 4 بن جائے تو معاشی فوائد یا رُکا ہوا کام بن جاتا ہے اور نمبر 11 سے بڑا عدد 22 ہے اس لئے اس کو ماسٹر نمبر بھی کہا گیا ہے جسطرح نمبر 11 کو کہا جاتا ہے۔

نمبر 23

اس نمبر سے جن کا مفرد 5 بنتا ہو  وہ برے چلن کی وجہ سے مشکلات اور بدنامیوں کے شکار ہوتے ہیں۔

میرا تجربہ نمبر 5 اور نمبر 23 سے مختلف ہے، نمبر 5 کا عدد مضبوط انسانوں کا ہوتا ہے، بہادر لوگوں کا ہوتا ہے، جو ڈَٹ کر مقابلہ کرنا جانتے ہیں، پریشانی زندگی کا حصہ ہے، اُس سے لڑ کر فتح پانے والوں کا نمبر 5 ہے۔

نمبر 34

ان نمبر سے جن افراد کا نمبر 7 بنتا ہو ۔ یہ کسی خاص انتباہ کا اشارہ ہے جو ان کی غلطیوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

میرے نزدیک 7 کا عدد کائناتی عدد ہے۔ اور اسرار پر مبنی ہے۔

نمبر 38

اس نمبر سے جن افراد مفرد 2 بنتا ہو ان کے لئے یہ نمبر صحت کے خطرے کا نشان ہے۔ کیونکہ یہ 2 پر حاوی ہے۔

نمبر 46

یہ نمبر 1 نمبر کی خصوصیات کا حامل ہے۔ لیکن مشکلات کے بعد کامیابی تصور کیا جاتا ہے۔

نمبر 53

اس نمبر سے جن افراد کا مفرد 8 بنتا ہے ۔ یہ ان پر اثر انداز ہوتا ہے۔ جو کامیاب اور فتحیاب ہونے کا اشارہ ہے۔

نمبر 59

اس نمبر سے جن افراد کا مفرد 5 ہو۔ ان کے لئے صحت میں نقصان کا اشارہ ہے۔

نمبر 60

اس نمبر سئ جن افراد کا 6 بنتا ہے ان پر اس کا اثر ہے لیکن خوش کن اور اچھی صحت کی نشانی ہے۔

نمبر 63

اس نمبر سے جنکا عدد 9 بنتا ہو ۔ یہ ان پر اثر انداز ہے اور ان کے لیے باعث انتباہ ہے کہ بے مقصد کام اور تضیح اوقات کی علامت ہے۔