علم الاعداد سے سوال کا جواب معلوم کرنا

علم الاعداد ایک وسیع علم ہے اور اس میں ایسے متعدد قوائد موجود ہیں جن کے ذریعے انسان ہر بات کا جواب حاصل کر سکتا ہے۔ زیرِ نظر قاعدہ ایک کتابی  عمل ہے جس کو اکثر کتب میں شامل کیا گیا۔ قارئین کی سہولت اور شوق کو دیکھتے ہوئے یہاں تحریر کیا جا رہا ہے۔ بہتر ہوگا اس کو سمجھ کر کیا جائے۔

جب کوئی شخص سوال کرے تو جو سوال اس کی زبان سے نکلے اس کو لکھ لیں یا اس سے کہیں کہ اس کو کاغذ پر لکھ کر دے ۔

مثلاً ایک شخص اپنے بارے میں سوال کر رہا ہے

سوال : کیا احمد کو نوکری ملےگی جمعہ ۔

طریقہ : اس  سوال میں آٹھ الفاظ ہیں اب دیکھیں ہر لفظ میں کتنے حروف ہیں ۔

کیا کے حروف  3
احمد کے حروف 4
کو کے حروف 2
نوکری کے حروف 5
ملے کے حروف 3
گی کے حروف 2
جمعہ کے حروف 4

اب سوال کی ترتیب یہ ہوگی۔

3 4 2 5 3 2 4

اب ان ہندسوں کو دو دو کر کے جوڑتے جاؤ یہاں تک کہ صرف ایک ہندسہ رہ جائے۔

3 4 2 5 3 2 4
7 6 7 8 5 6
4 4 6 4 2
8 1 1 6
9 2 7
2 9
2

گویا ہمیں حاصل نمبر 2 ملا۔ جس سے ہم اس کے اندر کا حال معلوم کر لیں گے۔

اعداد کے جواب میں نمبر 2 کے آگے لکھا ہے کہ “یہ عدد ستارہ قمر سے منسوب ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ سائل کو پریشانی بہت ہوگی ۔ حالات منقلب صورت میں رہیں گے۔ اور فی الحال کسی یقینی فیصلہ یا  کامیابی کی امید نہیں دلائی جا سکتی۔

میں نے آسان الفاظ میں طریقہ تحریر کر دیا ہے تا کہ ہر شخص سمجھ سکے۔ جبکہ میرا اپنا طریق یکسر مختلف اور پیچیدہ ہے  جس کو یہاں احاطہ تحریر میں لانا مقصود نہیں تھا۔ تاہم رہنمائی کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا سوال لکھیں اور اس کا منفرد عدد حاصل کر کے نیچے دیئے گئے اعداد کے جواب میں حال معلوم کر لیں۔

اعداد کے جوابات

نمبر 1 : یہ عدد ستارہ شمس کا ہے۔  اقتدار غلبہ کی دلیل ہے۔ سائل حصول امید میں ہوگا۔ اور اسے اقتدار حاصل ہوگا۔

نمبر 2 :  یہ عدد ستارہ قمر سے منسوب ہے ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ سائل کو پریشانی بہت ہوگی ۔ حالات منقلب صورت میں رہیں گے۔ اور فی الحال کسی یقینی فیصلہ یا  کامیابی کی امید نہیں دلائی جا سکتی ۔

نمبر 3 : یہ عدد ستارہ مریخ کا ہے۔ اس کی خاصیت توسیع و ترقی ہے اس لئے سائل کو کامیابی کی نوید سنائی جائے اسے کہیں کہ تمھاری ہمت اس امر میں کامیابی دے گی۔ لیکن اگر تقدیر پر شاکر رہ کر بیٹھا رہے گا تو کام مشکل ہوگا۔

نمبر 4 : یہ عدد ستارہ عطارد کا ہے۔ دنیوی خواہشات کی تکمیل کا اظہار کرتا ہے۔ البتہ اگر کوئی معاہدہ ہو تو زبانی نہیں بلکہ تحریری اقدام ہوگا تو ہی کامہابی ہوگی۔

نمبر 5: یہ عدد ستارہ مشتری سے منسوب ہے ۔ کامیابی و انصاف کا مظہر ہے تمام عددوں کے درمیان واقع ہے اس لئے اس کا توازن برقرار رہے گا۔

نمبر 6:  یہ عدد ستارہ زہرہ سے منسوب ہے ۔ دشمن سے صلح کی کوشش کی جائے تو بحسن و خوبی ہو جائے گی۔ کسی طرح کا جھگڑا باقی نہ رہے گا اور ہر مقصد میں نرمی اور الفت کے اطہار سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

نمبر 7 :  یہ عدد ستارہ قمر سے منسوب ہے جو تبدیلیوں کا مظہر ہے کبھی کامیابی کبھی ناکامی کبھی سائل کا پلہ بھاری کبھی مخلاف کا گوہر وقت غیر یقینی سورت پیش رہے گی لیکن بالآخر کامیابی کی دلیل ہے۔

نمبر 8: یہ عدد ستارہ زحل سے تعلق رکھتا ہے جس کی خاصیت محرومی و ناکامی ہے۔ (مین اس سے متفق ہرگز نہیں میرے نزدیک ہر نمبر سعد ہے اور نحس و ناکامی ہر نمبر میں ہو سکتی ہے اگر وجوہات کو صحیح طرح پرکھا جائے) ایسی صورت میں میرے مزید مضامین دیکھ کر اندازہ لگایا جائے۔

نمبر 9: یہ عدد ذنب سے منسوب ہے زوال کے بعد عروج اور خوشگوار انقلاب کو ظاہر کرتا ہے۔ سائل کو شروع میں کہیں پریشانی اور تکلیف تو ضرور پہنچے گی مگر ہمت سے کام لیں گے تو کامیابی بالآخر قدم چومے گی۔